19 مئی 2012 - 19:30

امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ سربراہ کی موت امریکی حملے میں نہیں بلکہ ان کی قدرتی موت ہوئی ہے.

ابنا: روسی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سی آئی اے کے سابق ایجنٹ اور ترکش سیاسی رہنما یرقان یاشر نے ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کےہلاکت کےبارے میں امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ سربراہ کی2006ء میں قدرتی موت واقع ہوئی اور انہیں وصیت کے مطابق پاک افغان سرحد پر دفن کیا گیا۔ یرقان یاشر نےدعوی کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسامہ بن لادن کے ان تین چیچن محافظوں کو جانتے تھے جو آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور 26 جون 2006 کو ان کی فطری موت کے عینی شاہدین تھے۔انہوں نے کہا کہ سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی موت کے اعلان سے قبل اسامہ کےایک محافظ کو گرفتار کیا جس نے اسامہ بن لادن کی قبر کی نشاندہی کی جس کے بعد امریکہ نے ایک آپریشن کے دوران اسامہ کےہلاکت کےبارے میں دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شروع ہی سے اعلان کیا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لئے اوباما کا حربہ ہےحالانکہ اسامہ کی قدرتی موت ہوئی ہے......../169